اپ ڈیٹس
  • 306.00 انڈے فی درجن
  • 595.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
جرم وانصاف

بیٹی کے منہ میں تیزاب ڈالا گیا تاکہ بول نہ سکے، تشدد کا شکار بچی کی والدہ کا بیان

30 Jul 2023
30 Jul 2023

(لاہور نیوز) گھریلو تشدد کا شکار 15 سالہ رضوانہ کی والدہ شمیم نے کہا ہے کہ میری بیٹی کے منہ میں تیزاب ڈالا گیا تھا تاکہ وہ بول نہ سکے۔

گھریلو تشدد کا شکار 15 سالہ رضوانہ جنرل ہسپتال کی آئی سی یو میں زیرعلاج ہے جہاں رضوانہ کی ماں کا کہنا تھا کہ میری بیٹی کی آنکھوں میں چمچے اور راڈ مارے گئے، جج کی فیملی ہمارے اوپر پریشر ڈال رہی ہے، ہمیں پیسوں کی آفر دے رہے ہیں لیکن ہم پیسے نہیں لیں گے۔

متاثرہ بچی کی ماں کا مزید کہنا تھا کہ ہمیں صرف انصاف چاہیے، ہم انصاف کی خاطر لڑیں گے، چاہے 10 سال تک کیوں نہ لڑنا پڑے، جج کی بیوی نے بیٹی پر بہیمانہ تشدد کیا ہے،وہ چھ ماہ تک مسلسل تشدد کرتے رہے ہیں۔

وفاقی وزیراطلاعات مریم اورنگزیب نے بھی گھریلو ملازمہ رضوانہ پر تشدد کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ زندگی اور موت کی کشمکش میں مبتلا رضوانہ کو انصاف دینے کے بجائے ملزمان کو ضمانتیں ملنا افسوسناک ہے، مظلوم بیٹی کو بلا تاخیر انصاف دیا جائے اور ملزمان کو گرفتار کیا جائے۔

انہوں نے کہا کہ وزیراعظم نے وزیر اعلیٰ پنجاب کو واقعہ کا نوٹس لے کر رضوانہ کو انصاف دلانے کیلئے اقدامات کی ہدایت کی ہے، حکومت ہر ممکن کردار ادا کرے گی تاکہ جرم کرنے والے قانون کے مطابق سزا پائیں، رضوانہ کو اس حال میں پہنچانے والوں کو قانون کے مطابق سخت سزا ملنی چاہیے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے