اپ ڈیٹس
  • 300.00 انڈے فی درجن
  • 411.00 زندہ مرغی
  • 595.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
جرم وانصاف

لاہور پولیس کا کارنامہ،زیادتی کے ملزمان چند گھنٹوں میں گرفتار

30 Jul 2023
30 Jul 2023

(ویب ڈیسک)نشتر کالونی میں پولیس نے سالی کو زیادتی کا نشانہ بنانیوالے ملزم بہنوئی کو اسکے بھائی سمیت چند گھنٹوں میں گرفتار کر لیا۔

ایف آئی آر کے مطابق زیادتی کی شکار(ش) اپنی بہن (ع) سے ملنے اسکے گھر شمع کالونی آئی تھی جسے (ع) کے خاوند اور بھائی نے زیادتی کا نشانہ بنایا جس سے اسکی حالت غیر ہوگئی اور خاتون کو طبی امداد کیلئے ہسپتال منتقل کیا گیا۔ایس ایس پی انویسٹی گیشن ڈاکٹر انوش مسعود نے ملزمان کی فوری گرفتاری کا حکم دیا تھا، جس پر ماڈل ٹاؤن ڈویژن جینڈر بیسڈ وائیلنس سیل پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے ایف آئی آر میں نامزد دونوں ملزمان شاہد اور سجاد کو گرفتار کرلیا۔

انچارج جینڈر سیل ماڈل ٹاؤن ڈویژن عائشہ اعظم کے مطابق ملزم شاہد نے اپنی بہن سے ملنے کے لیے آنے والی اپنی سالی کو بھائی کے ساتھ مل کر زبردستی زیادتی کا نشانہ بنایا اور اسکی حالت خراب ہونے پر ملزمان موقع سے فرار ہوگئے تھے۔ ملزمان کو مختلف معلومات سمیت جدید ٹیکنالوجی کی مدد سے گرفتار کیا گیا۔

ایس ایس پی انویسٹی گیشن ڈاکٹر انوش مسعود کا کہنا ہے کہ خواتین سے زیادتی کے مرتکب ملزمان کسی رعایت کے مستحق نہیں، پولیس پراسیکیوشن پارٹنرشپ کی مدد سے ملزمان کو قرار واقعی سزا دلوائی جائے گی۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے