اپ ڈیٹس
  • 306.00 انڈے فی درجن
  • 595.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
شہرکی خبریں

سکیورٹی اداروں نے محرم کو پرامن بنانے میں بہترین کردار ادا کیا، محسن نقوی

29 Jul 2023
29 Jul 2023

(لاہور نیوز) نگران وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی کا کہنا ہے سکیورٹی اداروں نے محرم کو پرامن بنانے میں بہترین کردار ادا کیا۔

محسن نقوی نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا بغیر کسی لڑائی جھگڑے کے تمام مجالس اختتام پذیر ہوئیں۔ پرامن انعقاد پر علما اور مکاتب فکر کے افراد کے شکر گزار ہیں۔ چند مقامات پر موبائل سروسز بند کی گئیں۔ مکمل ٹیم ورک سے پرامن اور بہترین نتائج حاصل کیے۔

یوم عاشور پر اندرون لاہور نثار حویلی سے برآمد ہونیوالا مرکزی جلوس کربلا گامے شاہ پہنچ کر اختتام پذیر ہو گیا۔ نگران وزیر اعلی اور صوبائی و ضلعی انتظامیہ کے تمام افسران اپنے ہزاروں ماتحتوں کے ساتھ دن بھر جلوسوں کی سکیورٹی کو یقینی بنانے کے لئے فیلڈ میں سرگرم رہے، جلوسوں کی فضا سے ہیلی کاپٹر کے ذریعے بھی نگرانی کی گئی جبکہ مرکزی جلوس اور  دیگر جلوسوں کی سکیورٹی کے لئے جلوسوں کے روٹس پر ہزاروں پولیس اہلکار تعینات کئے گئے تھے۔

نگران وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی نے بھی جلوسوں کی سکیورٹی کا جائزہ لینے کے لیے شہر کا فضائی دورہ کیا، اس کے علاوہ محسن نقوی نے شہر کی مختلف امام بارگاہوں کے دورے بھی کیے اور وہاں سکیورٹی انتظامات کا جائزہ لیا۔

ڈویژنل افسران کی نگرانی میں 6 ڈی ایس پی، 110 ٹریفک انسپکٹرز، 140 پٹرولنگ افسران اور ایک ہزار 390 وارڈنز تعینات کیے گئے تھے، ایمرجنسی گاڑیوں کے لیے روٹ دن بھر کلیئر رکھا گیا، وارڈنز کو ڈیوٹی کے ساتھ ساتھ مشکوک افراد اور لاوارث چیزوں پر بھی کڑی نظر رکھنے کی ہدایت کی گئی تھی۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے