شہرکی خبریں
اپوزیشن لیڈر کو ووٹ دینے پر پی ٹی آئی نے اراکین اسمبلی کو شو کاز جاری کر دیا
29 Jul 2023
29 Jul 2023
(لاہور نیوز) تحریک انصاف کے اراکین اسمبلی کو پارٹی پالیسی کے خلاف اپوزیشن لیڈر کو ووٹ دینے پر شو کاز نوٹس جاری کر دیا گیا۔
تحریک انصاف نے سید عمران علی شاہ، سنجے گنگوانی کو ووٹ دینے کے الزام میں شوز کاز نوٹس جاری کیا، سچنند لکھوانی سچل، رابعہ اظفر نظامی کو ووٹ دینے کے الزام میں شو کاز نوٹس جاری کیا۔
عمر عمیری، محمد علی عزیز، کریم بکس گبول، بلال احمد کو بھی پارٹی پالیسی کے خلاف جا کر ووٹ دینے پر شوکاز جاری کیا گیا، تحریک انصاف نے تمام ممبران کو نوٹس جاری ہونے کے تین دن کے اندر وضاحت پیش کرنے کی تلقین کی۔
پی ٹی آئی نے جواب موصول نہ ہونے یا غیر تسلی بخش ہونے کی صورت میں پارٹی پالیسی کے تحت مزید کارروائی کا فیصلہ کر لیا، سیکرٹری جنرل تحریک انصاف عمر ایوب کے دستخط سے نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا۔