اپ ڈیٹس
  • 306.00 انڈے فی درجن
  • 595.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
شہرکی خبریں

لاہور کے جنرل ہسپتال میں زیر علاج تشدد کا شکار بچی رضوانہ کی صحت پھر بگڑنے لگی

29 Jul 2023
29 Jul 2023

(لاہور نیوز) تشدد کا شکار سرگودھا کی رہائشی رضوانہ کی صحت بہتر ہونے کے بعد پھر بگڑنے لگی۔ رضوانہ کو جبڑے کا فریکچر بھی تشخیص ہو گیا۔

رضوانہ گزشتہ 6 روز سے لاہور کے جنرل ہسپتال میں زیر علاج ہے۔ بچی کی صحت کچھ بہتر ضرور ہوئی تھی تاہم اس کے باوجود اس کا انفیکشن ریٹ روز بروز بڑھتا جا رہا ہے۔ جمعہ کے روز رضوانہ کا آکسیجن لیول اچانک کم ہو گیا جس کے بعد مصنوعی آکسیجن کے ذریعے سانس کو بحال رکھا گیا۔

میڈیکل بورڈ کے ذرائع کے مطابق رضوانہ کو جبڑے کا فریکچر بھی تشخیص ہو گیا جس میں انفیکشن بڑھ چکا ہے۔ جسم میں جگہ جگہ زخم ہونے کے باعث وائٹ بلڈ سیل کی تعداد نارمل سے کافی زیادہ ہے۔

میڈیکل بورڈ کے سربراہ پروفیسر جودت سلیم  نے کہا ہے کہ رضوانہ کو جسم سے انفیکشن ختم کرنے کے لیے ادویات دی جا رہی ہیں۔ پرنسپل پی جی ایم آئی پروفیسر الفرید ظفر کے مطابق رضوانہ کو خون میں آکسیجن کم ہونے پر آکسیجن لگائی گئی۔

ذرائع کے مطابق رضوانہ کی صحت کے حوالے سے آئندہ 48 گھنٹے انتہائی اہم ہیں۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے