شہرکی خبریں
پیپلزپارٹی کے وفد کی جنرل ہسپتال آمد، تشدد کا شکار کمسن گھریلو ملازمہ کی عیادت کی
29 Jul 2023
29 Jul 2023
(لاہور نیوز) پیپلزپارٹی کے وفد کی جنرل ہسپتال آمد ہوئی جہاں انہوں نے تشدد کا شکار کمسن گھریلو ملازمہ کی عیادت کی۔
وفد میں چیئرپرسن ویمن ونگ قومی اسمبلی شاہدہ رحمانی، جنرل سیکرٹری ویمن ونگ لاہور سونیا خان و دیگر شامل تھے۔ شاہدہ رحمانی نے کہا کمسن رضوانہ پر تشدد کا معاملہ قومی اسمبلی میں اٹھائیں گے۔ متاثرہ خاندان کو انصاف دلانے کیلئے کوئی کسر نہیں چھوڑینگے۔ قانون سے کوئی بالاتر نہیں۔ حکومت اس طرح کے واقعات کی روک تھام کیلئے اپنا کردار ادا کرے۔ پیپلز پارٹی متاثرہ خاندان کیساتھ کھڑی ہے۔