اپ ڈیٹس
  • 324.00 انڈے فی درجن
  • 323.00 زندہ مرغی
  • 468.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
صحت

مسلسل بارشوں کے ساتھ ڈینگی نے بھی اپنے ڈنک تیز کرنا شروع کر دیئے

29 Jul 2023
29 Jul 2023

(لاہور نیوز) مسلسل بارشوں کے ساتھ ڈینگی نے بھی اپنے ڈنک مزید تیز کرنا شروع کر دیئے ۔ ڈینگی لاروا کی مناسب سرویلنس نہ ہونے کے باعث ابھی سے مریضوں کی تعداد میں اضافہ ہونے لگا ہے۔

مون سون کے دوران ہونے والی بارشیں اپنے پورے عروج پر ہیں جو ملک بھر میں جل تھل ایک کر رہی ہیں۔ بارشوں کے باعث نقصانات بھی رپورٹ ہو رہے ہیں تو اِسی دوران ڈینگی نے بھی اپنے وار تیز کرنے کی تیاری کر لی ہے۔ شہر میں ابھی سے دو بچوں سمیت مجموعی طور پر نوے کیسز رپورٹ ہو چکے ہیں جن کی تعداد میں اضافے کے قوی امکانات ظاہر کیےجا رہے ہیں۔

ایک اندازے کے مطابق شہر کے 10 ٹاؤنز میں 30 ہزار سے زائد ڈینگی ہاٹ سپاٹس موجود ہیں جن کی مناسب سرویلنس نہ ہونے کے باعث صورت حال سنگین ہونے کے خدشات سامنے آ رہے ہیں۔ اگرچہ قرار دیا جا رہا ہے کہ انسداد ڈینگی مہم جاری ہے اور اِس دوران 23 سو سے زائد افراد کے خلاف ایف آئی آرز درج کرائی جا چکی ہیں۔

اِس تناظر میں شہریوں سے بھی انسداد ڈینگی مہم کے لیے اپنا کردار ادا کرنے کی اپیل کی گئی ہے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے