اپ ڈیٹس
  • 300.00 انڈے فی درجن
  • 411.00 زندہ مرغی
  • 595.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
شہرکی خبریں

امیر جماعت اسلامی سراج الحق کی جنرل ہسپتال آمد، تشدد کا شکار بچی کی عیادت کی

29 Jul 2023
29 Jul 2023

(لاہور نیوز) امیر جماعت اسلامی سراج الحق تشدد کا شکار گھریلو ملازمہ کی عیادت کرنے جنرل ہسپتال پہنچ گئے، انہوں نے متاثرہ لڑکی کے والدین کو انصاف دلانے کے لیے اپنے بھرپور تعاون کی یقین دہانی کرائی۔

امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے کہا کہ رضوانہ کے ساتھ تشدد پوری قوم کیلئے شرمندگی کا باعث ہے، یہ شرمناک واقعہ ایک جج کے گھر میں ہوا، یہ واقعہ ایسے گھر میں ہوا جس کا سربراہ لوگوں کو قانون کا درس دیتا تھا۔

سراج الحق نے کہا کہ اس جج کا کام لوگوں کو انصاف دلانا تھا، لیکن اس جج کے گھر کا ماحول ہی شرمناک تھا، یہ پہلا واقعہ نہیں، راولپنڈی میں پہلے بھی ایسا ہو چکا ہے۔

امیر جماعت اسلامی نے رضوانہ کے اہل خانہ کو ساتھ دینے کی یقین دہانی کراتے ہوئے کہا کہ رضوانہ کو انصاف دلانے کیلئے وہ بھرپور تعاون کریں گے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے