جرم وانصاف
پر امن محرم مشن، علماء اور انتظامیہ کی کوآرڈینیشن سے یقینی بنائیں گے: آئی جی پنجاب
29 Jul 2023
29 Jul 2023
(لاہور نیوز) آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے کہا ہے کہ پُرامن محرم مشن کو علماء کرام اور انتظامیہ کی کوآرڈینیشن سے یقینی بنائیں گے۔
آئی جی پنجاب عثمان انور نے شہر کی مختلف امام بارگاہوں کا دورہ کیا اور جلوسوں کی سکیورٹی کا جائزہ لیا، ڈاکٹر عثمان انور نے سول سیکرٹریٹ میں قائم مرکزی کنٹرول روم کا بھی دورہ کیا، آئی جی پنجاب نے مختلف شہروں میں یوم عاشور کے حفاظتی انتظامات کا جائزہ لیا۔
اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے آئی جی پنجاب نے کہا کہ پرامن محرم مشن کو علماء کرام اور انتظامیہ کی کوآرڈینیشن سے یقینی بنائیں گے، آر پی اوز اور سی پی اوز سکیورٹی انتظامات کی نگرانی کیلئے فیلڈ میں موجود ہیں۔
انکا مزید کہنا تھا کہ ٹی وی کیمروں سے جلوسوں اور مجالس کی مانیٹرنگ کی جارہی ہے، نشیبی علاقوں میں روٹس کو کلیئر کروانے میں بھی معاونت کروا رہے ہیں۔