اپ ڈیٹس
  • 300.00 انڈے فی درجن
  • 411.00 زندہ مرغی
  • 595.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
شہرکی خبریں

محکمہ موسمیات کی مون سون بارشوں میں مزید شدت کی پیشگوئی

29 Jul 2023
29 Jul 2023

(ویب ڈیسک) محکمہ موسمیات نے جاری مون سون بارشوں میں مزید شدت کی پیشگوئی کی ہے۔

لاہور میں رات سے ہونے والی بارش کا سلسلہ وقفے وقفے سے جاری ہے، گھنٹوں ہونے والی بارش کے باعث شہر کی مختلف سڑکیں تالاب کا منظر پیش کر رہی ہیں، شہریوں کو آمد ورفت میں شدید دشواری کا سامنا ہے۔

لاہور میں سب سے زیادہ بارش گلشن راوی میں 155 ملی میٹر ریکارڈ کی گئی، شدید بارش کی وجہ سے لیسکو کے 120 فیڈرز ٹرپ کر گئے، ان پر کام جاری ہے  جبکہ لیسکو انتظامیہ کی جانب سے متعدد فیڈرز پر بجلی بحال کر دی گئی ہے۔

پی ڈی ایم اے نے صوبائی دارالحکومت سمیت پنجاب کے مختلف اضلاع میں یکم اگست تک طوفانی بارشوں کی پیشگوئی کر رکھی ہے، دوسری جانب محکمہ موسمیات نے آئندہ دنوں میں مون سون کی بارشوں میں مزید شدت آنے کا خدشہ ظاہر کیا ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق مغربی لہریں ملک کے بالائی اور وسطی حصوں پر اثر انداز ہو رہی ہیں، 30 جولائی تک لاہور سمیت پنجاب کے مختلف شہروں میں مزید بارشوں کی توقع ظاہر کی گئی ہے، کشمیر، گلگت بلتستان اور اسلام آباد میں بھی بارش کا امکان ظاہر کیا گیا ہے۔

پی ڈی ایم اے مطابق موسلادھار بارشوں کے باعث اسلام آباد، راولپنڈی، لاہور سمیت کئی شہروں کے نشیبی علاقے زیر آب آنے کا خدشہ ہے، آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارشوں سے کمزور انفراسٹرکچر کو نقصان پہنچ سکتا ہے۔

ممکنہ خطرات سے نمٹنے کیلئے محکمہ پی ڈی ایم اے نے شہریوں اور سیاحوں کو محتاط رہنے اور تمام متعلقہ اداروں کو الرٹ رہنے کی ہدایت جاری کی ہے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے