اپ ڈیٹس
  • 306.00 انڈے فی درجن
  • 595.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
تفریح

یوم عاشور، اداکارہ ریما خان نے ویڈیو پیغام جاری کردیا

29 Jul 2023
29 Jul 2023

(ویب ڈیسک) پاکستان شوبز انڈسٹری کی ورسٹائل اداکارہ ، معروف ٹی وی میزبان، ہدایت کار اور پروڈیوسر ریما خان نے محرم الحرام کی مناسبت سے ویڈیو پیغام جاری کردیا۔

اداکارہ ریما خان نے فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر نواسہِ رسولﷺ حضرت امام حسینؓ اور ان کے جانثار ساتھیوں کی شہادت کی یاد میں عقیدت کا نذرانہ پیش کرتے ہوئے ویڈیو شیئر کی، مذکورہ ویڈیو میں اداکارہ کو سیاہ لباس میں ملبوس حضرت امام حسینؓ پر سلام بھیجتے دیکھا جاسکتا ہے۔ 

ساتھ ہی ریما خان نے ویڈیو میں پاکستانی شاعر جوش ملیح آبادی کا کلام بھی سنا ڈالا جو کچھ اس طرح تھا۔

تاریخ دے رہی ہے یہ آواز دم با دم

دشت صبا تو عزم ہے دشت بلا و غم

صبر مسیح جرات سقراط کی قسم

اس راہ میں ہے صرف ایک انسان کا قدم

جس کی رگوں میں آتش بدر و حنین ہے

اس سرما کا اسم گرامی حسین ہے

ریما خان نے حضرت امام حسینؓ کی بے مثال قربانیوں کو یاد کرتے ہوئے ویڈیو کے کیپشن میں لکھا کہ ’اللہ کی اطاعت اور اس کے آگے سر تسلیم خم کرنے کی مثال کائنات میں بے مثال ہے، اللہ تعالیٰ ہمیں بھی ان کے نقش قدم پر چلنے کی توفیق عطا فرمائے، آمین۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے