اپ ڈیٹس
  • 324.00 انڈے فی درجن
  • 323.00 زندہ مرغی
  • 468.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
صحت

نئی امیونوتھراپی کینسرکے مریضوں کیلئے امید کی نئی کرن

29 Jul 2023
29 Jul 2023

(ویب ڈیسک) ایک تحقیق میں بتایا گیا ہے کہ ایک نئی قسم کی امیونوتھراپی موجودہ علاج سے صحتیاب نہ ہونے والے کینسر کے مریضوں کے لیے امید کی نئی کرن ثابت ہوسکتی ہے۔

کنگز کالج لندن اور گائیز اینڈ سینٹ تھامس این ایچ ایس فاؤنڈیشن ٹرسٹ میں کینسر ریسرچ یو کے کی مالی اعانت سے کی جانے والی تحقیق میں MOv18 IgE نامی دوا سے اوورین کینسر میں مبتلا مریضوں کی رسولیوں کے سکڑنے کا مشاہدہ کیا گیا۔

سائنس دانوں کا کہنا ہے کہ ان کی تحقیق کے نتائج کیموتھراپی کے مزاحم سرطان میں مبتلا مریضوں کے لیے بالکل نئی قسم کی انسداد کینسر دوا بنانے کے لیے راہ ہموار کرسکتے ہیں۔

تحقیق میں محققین نے اینٹی باڈی کی ایک قسم IgE کو آزمایا کہ آیا اس کو انسان میں کینسر کے علاج کے لیے استعمال کیا جاسکتا ہے یا نہیں۔

امیونوتھراپی جسم کے قدرتی مدافعتی نظام کو کینسر پر حملہ آور ہونے کے لیے متحرک کرتی ہے۔

کینسر میں استعمال کی جانے والی موجودہ اینٹی باڈی ادویات IgG سے تعلق رکھتی ہیں۔ تاہم، IgE اینٹی باڈیز کی انسانوں پر آزمائش پہلی بار کی گئی ہے۔

تحقیق کے سربراہ مصنف پروفیسر جیمز اسپائسر کا کہنا تھا کہ IgE ایک بالکل نئی قسم کی اینٹی باڈی تھراپی ہے، جس میں پہلے مرحلے کی آزمائش میں بہترین نتائج فراہم کیے ہیں۔

انہوں نے بتایا کہ تحقیق کے نتائج یہ بتاتے ہیں کہ مریضوں نے دوا کو باآسانی برداشت کیا اور اوورین کینسر میں مبتلا افراد میں موجود رسولیوں کے حجم کو کم کردیا۔ نتائج کیموتھراپی کے مزاحم سرطان میں مبتلا مریضوں کے لیے بالکل نئی قسم کی انسداد کینسر دوا بنانے کے لیے راہ ہموار کرسکتے ہیں۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے