اپ ڈیٹس
  • 300.00 انڈے فی درجن
  • 411.00 زندہ مرغی
  • 595.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
پنجاب گورنمنٹ

وزیراعلیٰ محسن نقوی کا یوم عاشور کے جلوسوں کے روٹس سے پانی کی فوری نکاسی کا حکم

29 Jul 2023
29 Jul 2023

(لاہور نیوز) عاشورہ پر لاہور سمیت پنجاب کے متعدد شہروں میں بارشیں، نگران وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی کی ہدایت پر واساز، ریسکیو 1122، پی ڈی ایم اے اور ضلعی انتظامیہ کو الرٹ کر دیا گیا ہے۔

نگران وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی نے یوم عاشور کے جلوسوں کے روٹس اور نشیبی علاقوں سے پانی کے فوری نکاس کا حکم دے دیا۔

نگران وزیراعلیٰ محسن نقوی نے متعلقہ اداروں کو ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ  جلوسوں کے روٹس پر پانی کی جلد از جلد نکاسی یقینی بنائی جائے، نکاسی آب کیلئے تمام وسائل اور مشینری استعمال میں لائی جائے ، ہنگامی بنیادوں پر اقدامات کئے جائیں تاکہ عزاداروں اور شہریوں کی مشکلات کا بروقت ازالہ ہو سکے ۔

وزیراعلیٰ محسن نقوی نے افسران کو نکاسی آب کا کام مکمل ہونے تک فیلڈ میں موجود رہنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا ہے کہ موثر مینجمنٹ کے ذریعے ٹریفک کو رواں دواں رکھا جائے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے