28 Jul 2023
(لاہور نیوز) نویں محرم کا جلوس واپس پانڈو سٹریٹ پہنچ کر اختتام پذیر ہو گیا۔
جلوس خیمہ سادات سے واپس روایتی راستوں سے ہوتا ہوا پانڈو سٹریٹ پہنچا، عزاداروں کی بڑی تعداد جلوس کے ہمراہ موجود تھی، مرکزی جلوس پہلے انارکلی ٹھہرا جہاں نماز مغربین ادا کی گئی، جلوس کے راستوں پر عزاداروں کیلئے سبیلوں اور لنگر کا بھی اہتمام کیا گیا تھا۔
جلوس کے روٹ پر سخت سکیورٹی انتظامات کو یقینی بنایا گیا، پولیس، پیرو، ڈولفن سمیت خواتین پولیس اہلکار بھی ڈیوٹی پر مامور رہیں، جلوس کے راستے کنٹینر اور خاردار تاریں لگا کر بند کیے گئے تھے۔