یوم عاشورہ کا مرکزی جلوس اندرون لاہور نثار حویلی سے برآمد،سخت سکیورٹی انتظامات
(لاہور نیوز) یوم عاشورہ کا مرکزی جلوس اندرون لاہور نثار حویلی سے برآمد ہو کر روایتی راستوں پر گامزن ہے، جلوس کے راستوں پر سکیورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے ہیں۔
یوم عاشورہ کے مرکزی جلوس میں عزادار کثیر تعداد میں شریک ہیں، مرکزی جلوس روایتی راستوں سے ہوتا ہوا دس محرم الحرام کو مغرب کے بعد کربلا گامے شاہ پہنچ کر اختتام پذیر ہو گا، جلوس میں شہدائے کربلا کے غم میں ماتم داری کی جا رہی ہے۔
مرکزی جلوس کیلئے سکیورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے ہیں، جلوس کے روٹ کی چھتوں پر سنائپرز تعینات کئے گئے ہیں، مرکزی جلوس کی 395 سی سی ٹی وی کیمروں سے مانیٹرنگ کی جارہی ہے، مرکزی جلوس کی مانیٹرنگ کیلئے3 آپریشن روم قائم کیے گئے ہیں۔
مرکزی جلوس کی سکیورٹی پر 11 ہزار پولیس اہلکار ڈیوٹی کے فرائض سرانجام دے رہے ہیں۔ مرکزی جلوس کے داخلی راستے پر پانچ مقامات پر تلاشی یقینی بنائی جارہی ہے۔