28 Jul 2023
(لاہور نیوز) ڈرائیونگ لائسنس فیس کے بعد لائسنس کارڈ کی قیمتیں بڑھانے کا فیصلہ کر لیا گیا۔ سمری پنجاب حکومت کو بھجوا دی گئی۔
لاہور سمیت پنجاب بھر میں ڈرائیونگ لائسنس کارڈ کی قیمتیں ڈیڑھ سو فیصد بڑھانے کی سمری ارسال کر دی گئی۔ ڈرائیونگ لائسنس کارڈ کی موجودہ فیس 180روپے مختص کی گئی ہے۔ آئندہ کارڈ کا ریٹ 475 روپے مختص کرنے کی سمری بھجوا دی گئی۔
مارکیٹ میں کارڈ کے میٹریل کی بڑھتی قیمتوں کو مدنظر رکھتے ہوئے ریٹس میں اضافہ کیا گیا ہے۔ آئندہ لائسنس کارڈ انٹرنیشنل سٹینڈرڈ کے مطابق تیار کروایا جائے گا۔ لائسنس میں سکیورٹی فیچرز بھی شامل کئے گئے۔