اپ ڈیٹس
  • 300.00 انڈے فی درجن
  • 363.00 زندہ مرغی
  • 526.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • تولہ: 519300 دس گرام : 445200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 476022 دس گرام : 408097
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 9112 دس گرام : 7820
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
شہرکی خبریں

واسا کا ایل ڈی اے سے مختلف فیسوں میں شیئر لینے کا فیصلہ

28 Jul 2023
28 Jul 2023

(لاہور نیوز) معاشی بحران کا شکار واسا نے محصولات بڑھانے کا ایک اور پلان بنا لیا، واسا نے اپنے ہی ڈیپارٹمنٹ ایل ڈی اے سے فیسیں وصول کرنے کی حکمت عملی بنا لی، واسا نے ایل ڈی اے سے مختلف فیسوں میں شیئر لینے کا فیصلہ کیا ہے۔

ذرائع کے مطابق واسا ایل ڈی اے سکیموں سے بھی  ایکوا فائر چارجز  وصول کرے گا، واسا کی جانب سے ایل ڈی اے سے شیئر وصولی کے لیے ایل ڈی اے کی گورننگ باڈی سے  استدعا کی جائے گی، واسا نے گورننگ باڈی میں پیش کرنے کے لیے ورکنگ پیپر تیار کر لیا ہے۔

واسا انتظامیہ کی جانب سے کمرشل فیس کی  مد میں آنے والی رقم کا کچھ حصہ واسا کو دینے  کا تقاضا کیا جائے گا، شہر میں ایل ڈی اے سکیموں میں واٹر سپلائی  اور سیوریج کا ٹیرف بڑھانے کی بھی استدعا کی جائے گی۔

ایل ڈی اے سکیموں سے نئے ٹیرف کے مطابق بل وصول کرنے سے واسا کو سالانہ ایک ارب 20 کروڑ روپے کا ریونیو حاصل ہوگا۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے