جرم وانصاف
چھٹیاں منسوخ، لیڈی پولیس اہلکارشیر خوار بچے کے ہمراہ فرائض کی ادائیگی میں مصروف
28 Jul 2023
28 Jul 2023
(لاہور نیوز) محرم الحرام میں پولیس فورس پوری محنت سے اپنی ذمہ داری نبھانے میں مصروف ہے، پانڈو سٹریٹ میں لیڈی اہلکار اپنے شیر خوار بچے کے ساتھ فرائض انجام دیتی رہی۔
پنجاب پولیس کی جانب سے نویں اور دسویں محرم میں اہلکاروں کی چھٹیاں منسوخ کر دی گئیں، پانڈو سٹریٹ میں لیڈی اہلکار اپنے شیر خوار بچے کے ساتھ فرائض انجام دیتی رہی۔
تصویر میں دیکھا جا سکتا ہے کہ باوردی لیڈی اہلکار ایلیٹ کی گاڑی میں اپنے شیر خوار بچے کو فیڈر پلا رہی ہے، تھانہ شاہدرہ میں تعینات اہلکار سونیا چھٹی منسوخ ہونے پر فرض کی ادائیگی کے لئے بچے کو ڈیوٹی پر ہمراہ لے آئی۔