(لاہور نیوز) نو محرم الحرام پر شہر بھر میں نذرونیاز کاسلسلہ جاری ہے، قرطبہ چوک میں سبیل لگائی گئی، رضا کار عزا داروں کو پانی اور مشروبات پلانے میں مصروف رہے، مزنگ میں اہل بیت کی یاد میں لنگرکا اہتمام کیا گیا۔
وہی پیاس ،وہی دشت ،وہی گھرانا ہے
مشکیزے سے تیر کا رشتہ بہت پرانا ہے
9 محرم الحرام پر شہدائے کربلا کی یاد میں قرطبہ چوک پر سبیلوں کا اہتمام کیا گیا، عزاداروں اور راہگیروں کو دودھ، ٹھنڈا پانی اور مشروبات پیش کیے گئے، رضا کار عزا داروں کو پانی اور مشروبات پلانے میں مصروف رہےاور ہر گزرنے والے کو دودھ اور شربت پینے کی دعوت دی جاتی رہی۔
مزنگ میں اہل بیت کی یاد میں لنگرکا بھی اہتمام کیا گیا،عزادار اور راہگیر لنگر کھاتے رہے، منتظمین نے کہا کہ شہدائے کربلا کی یاد میں لنگر اور سبیلوں کا اہتمام کیا گیا ہے۔
انتظامیہ کا کہنا تھا کہ جلوس کے راستے پر اپنی استطاعت کے مطابق سبیلوں کا اہتمام کرتے ہیں، عزاداروں کی بھوک اور پیاس بجھا کر دلی سکون ملتا ہے۔