شہرکی خبریں
محرم الحرام میں امن و بھائی چارے کے قیام کیلئے 28 شعلہ بیاں علماء پر پابندی عائد
28 Jul 2023
28 Jul 2023
(لاہور نیوز) محرم الحرام کے دوران امن اور بھائی چارے کی فضا کے قیام کے لیے ضلعی انتظامیہ لاہور نے 28 شعلہ بیاں علمائے کرام پر ایم پی او پانچ کے تحت 60 دن کے لئے مکمل پابندی عائد کردی۔
ضلعی انتظامیہ نے 28 علمائے کرام پر مختلف کیٹیگریز میں پابندی عائد کی ہے جس میں ضلع بندی اور زبان بندی کی پابندی بھی شامل ہے۔
پابندی میں بریلوی ، اہلِ حدیث ، دیو بند اور اہلِ تشیع مکتبہ فکر کے علماء شامل ہیں، یہ پابندی قانون نافذ کرنے والے اداروں کی رپورٹس کے بعد عائد کی گئی ہے، ڈی سی لاہور رافعہ حیدر نے پابندی کے احکامات جاری کر دیئے ہیں۔