اپ ڈیٹس
  • 306.00 انڈے فی درجن
  • 595.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
شہرکی خبریں

وزیر اعظم محمد شہباز شریف کا یومِ عاشور پر مسلمانوں کیلئے پیغام

28 Jul 2023
28 Jul 2023

(ویب ڈیسک) وزیر اعظم محمد شہباز شریف نے یومِ عاشور پر مسلمانوں کے لیے پیغام جاری کر دیا۔

شہباز شریف نے اپنے پیغام میں کہا کہ عاشورہ محرم دنیا بھر کے مسلمانوں کے لیے گہری روحانی اہمیت رکھتا ہے، یہ امام حسینؓ کی حق کیلئے عظیم جدوجہد، قربانی اور شہادت کا دن ہے، اس دن امام حسینؓ نے اپنے ساتھیوں کے ہمراہ کربلا کی جنگ میں ظلم، جبر اور ناانصافی کے خلاف ڈٹ کر مقابلہ کیا۔

وزیر اعظم نے کہا کہ حضرت امام حسین رضی اللہ عنہ کی قربانی ہمیں غیر متزلزل ایمان، راست بازی اور انصاف کے حصول کا انمول سبق سکھاتی ہے، یہ دن ہمیں یاد دلاتا ہے کہ ظلم و جبر کے خلاف کھڑا ہونا ایک مسلمان کا اخلاقی فرض ہے۔

انہوں نے کہا کہ شہدائے کربلا کا لازوال پیغام آج بھی ہمارے ساتھ گونجتا ہے جو ہمیں اپنی زندگی میں انصاف، ہمدردی اور استقامت کے اصولوں کو برقرار رکھنے کی ترغیب دیتا ہے، حضرت امام حسینؓ کی قربانی کسی خاص وقت یا مقام تک محدود نہیں تھی، یہ سرحدوں سے بالا تر ہو کر نسلوں اور براعظموں میں مسلمانوں کے ساتھ گونجتی ہے۔

شہباز شریف نے کہا کہ یوم عاشور ایک یاد دہانی ہے کہ انصاف، مساوات اور انسانی وقار کے لیے ہماری جدوجہد کو غیر متزلزل عزم سے ہمکنار ہونا چاہیے، حضرت امام حسینؓ کی قربانی ہمیں سکھاتی ہے کہ حق اور انصاف کے لیے کھڑا ہونا کبھی بھی آسان نہیں ہوتا، یہ وہ راستہ ہے جو دائمی کامیابی اور اللہ تعالیٰ کی خوشنودی کی طرف لے جاتا ہے۔

وزیر اعظم نے کہا کہ قوم اور پوری اُمتِ مسلمہ کو جن چیلنجوں اور آزمائشوں کا سامنا ہے، اس میں ہمیں حضرت امام حسینؓ کی قربانی سے سبق حاصل کرنا چاہیے، یاد رکھیں کہ حق اور مقاصد کے حصول کی راہ میں رکاوٹیں صرف ثابت قدمی، قربانی اور اولوالعزمی سے ہی دور ہو سکتی ہیں۔

شہباز شریف نے مزید کہا کہ آیئے ہم اپنی روزمرہ زندگی میں حضرت امام حسینؓ اور ساتھیوں کی عظیم مثال کی تقلید کرنے کی کوشش کریں، یہ مثال ہمارے معاشرے میں روشنی کے مینار اور بہترین نمونہ ہیں، اللہ تعالیٰ ہماری قوم اور امت مسلمہ پر رحم فرمائے، ہمیں اسلام کی تعلیمات اور امام حسینؓ کی عظیم میراث پر ثابت قدم رہنے کی توفیق دے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے