اپ ڈیٹس
  • 306.00 انڈے فی درجن
  • 595.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
شہرکی خبریں

یوم عاشور پر عزاداروں کو طبی سہولیات کی فراہمی کیلئے سرکاری ہسپتالوں کی ایمرجنسی ہائی الرٹ

28 Jul 2023
28 Jul 2023

(لاہور نیوز) یوم عاشور پر عزاداروں کو طبی سہولیات کی فراہمی کیلئے لاہور سمیت پنجاب کے تمام سرکاری ہسپتالوں کی ایمرجنسی کو ہائی الرٹ کر دیا گیا

جلوسوں کیلئے بہترین طبی سہولیات فراہم کرنے کے حوالے سے مراسلہ جاری کر دیا گیا۔ محکمہ سپیشلائزڈ صحت کے مراسلے کے مطابق9اور 10 محرم الحرام کو سرکاری ٹیچنگ ہسپتالوں میں طبی سہولیات کے خصوصی انتظامات کئے گئے ہیں۔ سرکاری ٹیچنگ ہسپتالوں میں بستروں کو مختص کر دیا گیا ہے۔

ایم ایس جناح ہسپتال ڈاکٹر یحیی سلطان کا کہنا ہے کہ نگران وزیر اعلیٰ پنجاب کی ہدایت پر ہسپتال میں آپریشن تھیٹر،  بلڈ ، ادویات اور سرجیکل کا تمام سامان موجود ہے۔

عاشورہ پر سرکاری ٹیچنگ ہسپتالوں میں ایمرجنسی، اِن ڈور، آپریشن تھیٹرز اور فارمیسیوں کا ڈیوٹی روسٹر بھی جاری کر دیا گیا۔ تمام سرکاری ٹیچنگ ہسپتالوں میں میڈیکل، نرسنگ، پیرامیڈیکل سمیت سکیورٹی اور سپورٹ سٹاف 24 گھنٹے فرائض انجام دے گا۔ ادویات، ویکسینز، آئی وی فلیوڈز اور بلڈبیگز کی دستیابی کو بھی یقینی بنایا جا رہا ہے۔

عاشورہ  پر تمام سرکاری ٹیچنگ ہسپتالوں کے آپریشن تھیٹرز مکمل طور پر فعال ہیں۔ ہسپتالوں میں تربیت شدہ سٹاف کے ہمراہ ایمبولینسز دستیاب ہوں گی۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے