28 Jul 2023
(لاہور نیوز) 9 ویں محرم کے جلوس کی سکیورٹی کے پیش نظر میٹرو بس سروس کو مکمل طور پر بند کر دیا گیا۔
آج صبح میٹرو بس سروس کا آپریشن جزوی طور پر جاری رہا، میٹرو بس کو محرم الحرام کے جلوسوں کے پیش نظر گجومتہ سے ایم اے او کالج تک محدود کردیا گیا بعدازاں دن 12 بجے سکیورٹی صورتحال کے پیش نظر میٹرو بس سروس کو مکمل طور پر بند کر دیا گیا۔
10 ویں محرم کو میٹرو بس سروس مکمل طور پر بند رکھنے کا فیصلہ کیا گیا ہے جبکہ اورنج ٹرین آپریشن معمول کے مطابق جاری رہے گا۔
میٹرو بس سروس کی بندش کے باعث مسافروں کو پریشانی کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے، رکشہ اور لوکل ٹرانسپورٹرز منہ مانگے کرائے وصول کر رہے ہیں۔