اپ ڈیٹس
  • 327.00 انڈے فی درجن
  • 333.00 زندہ مرغی
  • 482.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
صحت

رات 9 بجے کے بعد بسکٹ کھانے سے کیا نقصان ہو سکتا؟ ماہرین نے بتا دیا

28 Jul 2023
28 Jul 2023

(ویب ڈیسک) ایک نئی تحقیق میں بتایا گیا ہے کہ رات 9 بجے کے بعد بسکٹ کھانا صحت کے لیے نقصان دہ ہوسکتا ہے۔

کنگز کالج لندن کے محققین کی جانب سے 854 برطانوی شہریوں پر تحقیق کی گئی جس میں ان افراد سے دو سے چار دنوں تک کھائے جانے والے ہر بسکٹ کو ریکارڈ کرنے کا کہا گیا۔

بعد ازاں ان کے خون میں موجود شوگر (جس کا تعلق ٹائپ 2 ذیابیطس کے خطرات سے ہوتا ہے) اور چکنائی (جس کا تعلق دل کے دوروں اور فالج سے ہوتا ہے) کی مقدار کا جائزہ لیا۔

وہ افراد جو رات 9 بجے کے بعد بسکٹ یا دیگر سنیکس کھایا کرتے تھے ان کےخون میں شوگر اور چکنائی کی مقدار ان افراد کی نسبت جو ایسا نہیں کرتے تھے سے بدتر تھی۔

تحقیق کی سینئر مصنفہ ڈاکٹر سارہ بیری کے مطابق مطالعے میں یہ بات سامنے آئی کہ 9 بجے کے بعد غیر صحت بخش سنیک کھانے کا عمل جسم کی گھڑی سے مطابقت نہیں رکھتا اور استحالہ کے نظام کو متاثر کر سکتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ ایسا کرنا آپ کے کھانے کے بعد بحالی کے لیے جسم کو خالی پیٹ رہنے کے لیے زیادہ وقت نہیں دیتا۔

امریکن سوسائٹی فار نیوٹریشن کے سالانہ اجلاس نیوٹریشن 2023 میں پیش کی جانے والی تحقیق میں بتایا گیا کہ 95 فی صد شرکاء دن میں کم از کم ایک سنیک کھاتے تھے۔ جبکہ روزانہ سنیک کی اوسط تعداد 2.3 تھی۔

تحقیق میں شرکاء دن کے بعد کے حصے میں سنیکنگ زیادہ کرتے ہوئے پائے گئے۔ 39 فی صد افراد کم از کم اپنے 50 فی صد حرارے (کیلوریز) وسط دن سے شام 6 بجے  کے درمیان سنیکس سے حاصل کیں جبکہ 31 فی صد افراد کم از کم 50 فی صد حرارے شام 6 بجے کے بعد سنیکس سے حاصل کی تھیں۔

13 فی صد افراد صبح میں سنیکس کھاتے تھے جبکہ 17 فی صد افراد پورا دن کھاتے رہتے تھے۔

تحقیق میں معلوم ہوا کہ وہ 32 فی صد افراد جو رات 9 بجے کے بعد بسکٹ وغیرہ کھایا کرتے تھے ان کے خون میں موجود شوگر اور چکنائی میں ان 68 فی صد افراد جو 9 بجے کے بعد کچھ نہیں کھاتے تھے، کی نسبت واضح فرق تھا۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے