اپ ڈیٹس
  • 327.00 انڈے فی درجن
  • 333.00 زندہ مرغی
  • 482.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
صحت

سٹرابری سے غذائی علاج کے مزید ثبوت سامنے آگئے

28 Jul 2023
28 Jul 2023

(ویب ڈیسک) امریکہ میں منعقدہ ’بیریوں سے متعلق ایک بین الاقوامی سمپوزیم‘ میں ماہرین نے کہا ہے کہ سٹرابری جیسے اہم پھل کے صحت پر مثبت اثرات سامنے آرہے ہیں اور اسے غذائی علاج کا درجہ حاصل ہوتا جارہا ہے۔

سائنسدانوں نے مختلف تحقیقی رپورٹ پیش کرتےہوئے اس خوش ذائقہ پھل کو سپرفوڈ بھی کہا ہے۔ سائنسی تحقیقات بتاتی ہیں کہ سٹرابری میں مختلف کیمیکل، پولی فینولز اور مرکبات دل کو مضبوط اورتوانا رکھتےہیں، یہ کارڈیو میٹابولک نظام کو بہترکرتےہیں۔ دوسری جانب لبلبے میں انسولین کے افراز کو بڑھاتےہیں جس سے ٹائپ ٹو ذیابیطس کا خطرہ کم ہوسکتا ہے۔

اس کے علاوہ ایسے کئی اجزا بھی ملے ہیں جو خون میں کولیسٹرول کی شرح کم کرکے لہو کے بہاؤ کو بہتر بناتے ہیں۔ ہم جانتے ہیں کہ لہو کا گاڑھا پن کئی مسائل کی وجہ ہے جن میں امراضِ قلب اور فالج شامل ہے۔

فلوریڈا میں منعقدہ اس کانفرنس میں شرکا نے زور دیا کہ غذا میں پھلوں اور سبزیوں کی کمی کئی امراض کی وجہ بن رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ بیریاں بالخصوص سٹرابری اس کمی کو پورا کرسکتی ہیں۔ پھل اور سزبیاں کھانے سے دنیا بھرمیں ذیابیطس اور امراضِ قلب جیسی بیماریوں کا قومی بوجھ بھی کم ہوسکتا ہے۔ ماہرین نے کہا ہے کہ کم ازکم ایک کپ سٹرابری روزانہ کھانا ضروری ہے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے