اپ ڈیٹس
  • 300.00 انڈے فی درجن
  • 411.00 زندہ مرغی
  • 595.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
شہرکی خبریں

نگران وزیراعظم کیلئے 5 نام شارٹ لسٹ کرلئے، تمام افراد سیاستدان ہیں: خواجہ آصف

28 Jul 2023
28 Jul 2023

(ویب ڈیسک) پاکستان مسلم لیگ (ن) کے سینئر مرکزی رہنما و وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ نگران وزیراعظم کیلئے ن لیگ اور پیپلزپارٹی نے 5 نام شارٹ لسٹ کر لئے، تمام افراد سیاستدان ہیں۔

اپنے ایک بیان میں خواجہ آصف کا کہنا تھا کہ مجھے نگران وزیراعظم کے حوالے سے کوئی آفر نہیں ہوئی، ن لیگ اورپیپلز پارٹی نے مل کر 4 ،5 نام فائنل کئے ہیں جو دوسری پارٹیوں سے بھی ڈسکس ہوں گے، نگران وزیراعظم کا نام ایک ہفتے میں فائنل ہو جائے گا، حتمی فیصلہ اتحادی جماعتوں کی قیادت کرے گی۔

وفاقی وزیر دفاع نے کہا کہ میرے خیال میں 90 دن میں الیکشن ہوں، یہی ہمیں سوٹ بھی کرتا ہے، میری ذاتی رائے ہے الیکشن 90 دن سے بھی پہلے ہوں، میرے خیال میں اسمبلیاں دو دن پہلے تحلیل ہو جائیں گی، اسمبلی میں میدان خالی چھوڑا جاتا تو بہت مشکل ہوتی۔

خواجہ آصف نے وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار کے حوالے سے کہا کہ انہوں نے تو کبھی اپنا نام نگران وزیراعظم کیلئے نہیں دیا نہ کسی سٹیج پر ایسی کسی خواہش کا اظہار کیا ہے۔

لیگی رہنما کا مزید کہنا تھا کہ آصف زرداری سے متعلق اعتبار کا بیان میرا ذاتی تھا، اب بھی ان سے متعلق احتیاط کرتا ہوں۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے