28 Jul 2023
(ویب ڈیسک) محکمہ انسداد دہشت گردی (سی ٹی ڈی) پنجاب نے صوبے کے مختلف علاقوں میں کارروائیوں کے دوران کالعدم تنظیم کے 10 مطلوب دہشت گردوں کو گرفتار کرلیا۔
ترجمان سی ٹی ڈی کے مطابق خفیہ آپریشن کے دوران لاہور، ملتان، ڈی جی خان اور اٹک سے کالعدم تنظیم کے 10 دہشت گرد گرفتار کرلیے گئے۔ دہشت گردوں کے خلاف مقدمات درج کرکے تفتیش جاری ہے۔
ترجمان سی ٹی ڈی کا کہنا ہے کہ کالعدم تنظمیوں کے گرفتار دہشت گردوں کے قبضےسے بارودی مواد ،ڈیٹونیٹرز اور اسلحہ بھی برآمد کرلیا گیا۔
دوسری جانب محکمہ انسداد دہشت گردی پنجاب نے صوبے کے مختلف علاقوں سے سوشل میڈیا پر نفرت انگیز مواد پھیلانے پر بھی 7 افراد کو گرفتار کرلیا ہے۔