اپ ڈیٹس
  • 300.00 انڈے فی درجن
  • 411.00 زندہ مرغی
  • 595.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
شہرکی خبریں

پنجاب میں آج اور کل طوفانی بارشوں کا امکان، پہاڑی علاقوں میں طغیانی کا خدشہ

28 Jul 2023
28 Jul 2023

(لاہورنیوز) لاہورسمیت پنجاب میں آج اور کل طوفانی بارشوں کا امکان ہے، ڈیرہ غازی خان کے پہاڑی علاقوں میں طغیانی کا خدشہ ہے۔

بلوچستان میں طوفانی بارشوں اور سیلابی ریلوں سے متعدد مقامات پر حفاظتی بند ٹوٹ گئے، کچے مکانات مٹی کا ڈھیر بن گئے ہیں جبکہ فصلیں تباہ اور نشیبی علاقے زیر آب آچکے ہیں۔

آواران میں متعدد گاڑیاں برساتی ریلے میں بہہ گئیں، مقامی افراد نے خواتین اور بچوں سمیت 31 افراد کو ریسکیو کر لیا، کوئٹہ اور کوہلو سمیت بلوچستان کے مختلف شہروں میں رات گئے بھی بارش کا سلسلہ وقفے وقفے سے جاری ہے۔

محکمہ موسمیات نے  ملک کے بیشتر حصوں میں آئندہ 3 روز کے دوران مون سون بارشوں کی شدت میں اضافے کی پیش گوئی کی ہے، بارشوں کا سلسلہ 30 جولائی تک وقفے وقفے سے جاری رہے گا۔

دوسری جانب پی ڈی ایم اے نے بارشوں کے دوران شہریوں کو احتیاط برتنے کی ہدایت کی ہے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے