اپ ڈیٹس
  • 300.00 انڈے فی درجن
  • 411.00 زندہ مرغی
  • 595.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
شہرکی خبریں

یوم عاشورہ: شہر میں برآمد ہونیوالے پانچ بڑے جلوسوں کے سکیورٹی انتظامات مکمل

27 Jul 2023
27 Jul 2023

(لاہور نیوز) یوم عاشورہ پر شہر میں برآمد ہونیوالے پانچ بڑے جلوسوں کی سکیورٹی سمیت دیگر انتظامات مکمل کر لئے گئے، پولیس کے 13 ہزار جوان فرائض سرانجام دیں گے۔

یوم عاشورہ پر صوبائی دارالخلافہ لاہور میں پانچ مرکزی  جلوس برآمد ہوں گے، پانڈو سٹریٹ، اندرون لاہور، شادمان، ٹھوکر نیاز بیگ اور ماڈل ٹاؤن جلوس کے روٹس پر تیاریاں مکمل کر لی گئی ہیں، جلوس کی مانیٹرنگ کے لیے 1 ہزار 1 سو 98 سی سی ٹی وی کیمرے نصب کئے گئے ہیں جبکہ پولیس کے 13 ہزار جوان سکیورٹی کے فرائض سر انجام دیں گے۔

جلوس روٹس پر 174 لیڈیز سرچ کیبن، 200 سول ڈیفنس اہلکار بھی موجود ہوں گے، جلوسوں کے مرکزی راستوں پر 292 سیکورٹی گیٹ نصب کئے گئے ہیں،55  ایمبولینسز ، 300 موٹر سائیکل ایمبولینسز،26  فائر بریگیڈ گاڑیاں، 7 ریسکیو گاڑیاں بھی جلوسوں کے ہمراہ ہوں گی۔

ایم سی ایل  پیچ ورک، لائٹنگ کی تنصیب کا ذمہ دار ہو گا، واسا جلوس روٹس پر کیمپ  قائم کرے گا اور ڈی واٹرنگ مشینیں نصب کرے گا۔

ڈی سی لاہور رافعہ حیدر نے کہا ہے کہ یوم عاشورہ کے حوالے سے ضلعی انتظامیہ کی جانب سے تمام تیاریاں مکمل کر لی گئی ہیں، محکمہ ہیلتھ  کی جانب سے جلوس کے روٹس پر عارضی ہسپتال قائم کیا جائے گا۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے