اپ ڈیٹس
  • 306.00 انڈے فی درجن
  • 595.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
تفریح

سب سے زیادہ میری ٹرولنگ اس وقت ہوتی ہے جب حاملہ ہوتی ہوں: جگن کاظم

27 Jul 2023
27 Jul 2023

(ویب ڈیسک) پاکستان شوبز انڈسٹری کی نامور اداکارہ و میزبان جگن کاظم نے کہا ہے کہ سب سے زیادہ سوشل میڈیا پر میری ٹرولنگ اس وقت ہوتی ہے جب میں حمل کے دوران لی گئی کوئی تصویر شیئر کرتی ہوں۔

اداکارہ نے ایک یوٹیوب چینل کو انٹرویو دیتے ہوئے بتایا کہ جب بیٹی کی جنس کے حوالے سے بتانے کے لیے میں نے ایک تصویر سوشل میڈیا پر شیئر کی تو مجھ بہت تنقید کا سامنا کرنا پڑا، ایک صارف نے تو مجھے یہاں تک کہہ دیا کہ " ہائے اللہ آپ تو گینڈا ہی بن گئی ہیں"۔

جگن نے ہنستے ہوئے کہا ٹھیک ہے میرا وزن بڑھ گیا ہے موٹی ہو گئی ہوں لیکن گینڈا بہت سخت لفظ ہے، انہوں نے کہا کہ لوگوں کی منفی باتیں اور تنقید سن سن کر میں ڈھیٹ ہوگئی ہوں،ہم سب لوگوں کی منفی باتیں سُن سُن کر ہی بڑے ہوئے ہیں، ہمارا وزن بڑھتا ہے تو لوگ تنقید کرتے ہیں، پتلے ہوتے ہیں تو لوگ مذاق اڑاتے ہیں، کبھی چہرے کی رنگت اور قد پر تبصرے کیے جاتے ہیں۔

اداکارہ کا مزید کہنا تھا کہ لوگوں کا کام کہنا ہے وہ تو کہیں گے، اگر آپ اپنی ذات سے خوش ہیں تو جیسے چاہے آپ رہ سکتے ہیں، مجھے جسمانی طور پر فٹ ہونا پسند ہے اور ورزش کرنا پسند ہے، اس لیے میں محنت کرکے اپنا وزن کم کرلیتی ہوں۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے