27 Jul 2023
(لاہور نیوز) لیسکو کی ترجمان و میڈیا کنسلٹنٹ افشاں مدثر عہدے سے مستعفی ہوگئیں، افشاں مدثر نے ذاتی وجوہات کی بنیاد پر استعفیٰ دیا۔
لیسکو ترجمان افشاں مدثر نے لیسکو چیف شاہد حیدر کو استعفیٰ پیش کردیا، افشاں مدثر نے بطور میڈیا کنسلٹنٹ چھ سال تک لیسکو میں فرائض انجام دیئے، افشاں مدثر آئندہ ماہ فیملی سمیت برطانیہ منتقل ہو جائیں گی اور فیملی کے ساتھ برطانیہ میں ہی مستقل سکونت اختیار کریں گی۔
افشاں مدثر بی بی سی پاکستان، قومی اسمبلی سیکرٹریٹ میں بھی فرائض انجام دے چکی ہیں، آئیسکو میں بطور ڈپٹی ڈائریکٹر پبلک ریلیشنز بھی فرائض انجام دیتی رہی ہیں۔