27 Jul 2023
(لاہور نیوز) لاہور جنرل ہسپتال میں چوری کی وارداتوں کا سلسلہ نہ رک سکا، چور لاکھوں روپے مالیت کا ایل ای ڈی ٹی وی لے اڑا۔
ایل ای ڈی ٹی وی پرنسپل آفس کے سامنے کانفرنس روم سے چوری ہوا، چور ہسپتال کے مختلف حصوں میں گھومتا رہا، ایل ای ڈی چوری کے بعد اسے ہسپتال سے باہر نکالنے کے لیے ریکی کرتا رہا، بعد ازاں چور ایل ای ڈی ٹی وی اٹھا کرہسپتال سے باہر لیجانے میں کامیاب ہو گیا۔
ہسپتال کی سکیورٹی ہونے کے باوجود لاکھوں روپے کا نقصان ہوا۔ ایم ایس ڈاکٹر خالد بن اسلم کا کہنا ہے کہ ایل ای ڈی کی چوری کے حوالے سے ایف آئی آر درج کروا دی ہے، معاملے پر ہسپتال کی سطح پر بھی انکوائری کی جارہی ہے۔