اپ ڈیٹس
  • 300.00 انڈے فی درجن
  • 411.00 زندہ مرغی
  • 595.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
جرم وانصاف

انڈرپاسز میں بارشی پانی جمع ہونے پر سی بی ڈی کو تاحکم ثانی کام سے روک دیا گیا

27 Jul 2023
27 Jul 2023

(لاہور نیوز) لاہور ہائیکورٹ نے بارشوں کے دوران سی بی ڈی کے انڈر پاسز میں پانی جمع ہونے پر سخت برہمی کا اظہار کرتے ہوئے سنٹرل بزنس ڈسٹرکٹ کو تاحکم ثانی کام کرنے سے روک دیا۔

عدالت نے آئندہ سماعت پرمتعلقہ محکموں سے رپورٹ طلب  کر لی، کیس کی مزید سماعت ستمبر تک ملتوی لاہور ہائیکورٹ میں سموگ کے تدارک سے متعلق درخواستوں پر جسٹس شاہد کریم نے سماعت کی، دوران سماعت سی بی ڈی کے وکیل شاذب مسعود نے انڈر پاسز منصوبے کے حوالے سے تحقیقاتی رپورٹ عدالت میں پیش کی، عدالت نے  تحقیقاتی رپورٹ پر عدم اطمینان کا اظہار کیا۔

عدالت نے ریمارکس دیے کہ بتائیں حکومت کس طرح کی رپورٹس بنا رہی ہے،سب کے بارے میں لکھا ہے مگر سی ای او جو ذمہ دار ہے اس کے بارے میں کچھ نہیں لکھا، انڈر پاسز کے معاملے پر روزانہ اخراجات بڑھا دیے جاتے ہیں اس کے باوجود انڈر پاسز کے نیچے پانی کھڑا ہے۔

جسٹس شاہد کریم نے ریمارکس دئیے کہ عدالت سی بی ڈی منصوبے کی تحقیقات کے لئے کمیٹی تشکیل دے گی، کمیٹی موقع کا جائزہ لے کر رپورٹ پیش کرے گی پھر دیکھیں گے، گلبرگ کے جتنے ایریاز میں پانی گیا ہے اس کی نشاندہی کریں، فی الحال کام بند کردیں۔

جسٹس شاہد کریم نے ریمارکس میں کہا کہ ایل ڈی اے انڈر پاسز بناتا ہے وہاں تو پانی اکٹھا نہیں ہوتا، سی بی ڈی نے ایک ہی انڈر پاس بنایا تو لوگوں کے گھروں میں پانی چلا گیا، یہ عوام کا پیسہ ہے اس کا بے دریغ استعمال نہیں ہونے کردی گئی۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے