اپ ڈیٹس
  • 306.00 انڈے فی درجن
  • 595.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
تعلیم

پنجاب یونیورسٹی کی امتحانی فیسوں میں اضافہ، نوٹیفکیشن جاری

26 Jul 2023
26 Jul 2023

(لاہور نیوز) پنجاب یونیورسٹی نے بھی امتحانی فیسوں میں اضافہ کردیا، تمام مضامین کی فیسیں 10 فیصد تک بڑھا دی گئیں مہنگائی کے اس دور میں طلبہ اور ان کے والدین کوشدید پریشانی لاحق ہو گئی۔

مہنگائی کے ہر شعبہ زندگی پر وار جاری ہیں، تعلیم بھی مہنگی سے مہنگی ہوتی جارہی ہے، پنجاب یونیورسٹی نے امتحانات سے متعلق فیسوں میں اضافہ کردیا ہے جس کا نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا ہے۔

پنجاب یونیورسٹی کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ بی اے/ایسوسی ایٹ ڈگری آرٹس کی امتحانی فیس 8 ہزار 180 روپے، بی اے/ایسوسی ایٹ ڈگری سائنس کی امتحانی فیس 9 ہزار 450 روپے،  بی ایف اے پارٹ ون ٹو کی فیس 10 پزار 350 روپے مقرر کی گئی ہے۔

نوٹیفکیشن کے مطابق بی ایف اے پارٹ تھری کی فیس 11 ہزار 750 روپے، بی ایس سی آنرز کی فی سمسٹر فیس 7 ہزار 100، بی ایس سی فزیوتھراپی، میڈیکل لیبارٹری کی فیس 11 ہزار 30 روپے، ایم بی بی ایس فارم ڈی کی فیس 17 ہزار 230 روپے ہو گی۔

اسی طرح ایم ڈی، ایم ڈی ایس، ایم ایس پارٹ ٹو کی فیس  47 ہزار 350 روپے، فیصلے کیخلاف اپیل کی فیس 3 ہزار 590 روپے، سنٹر کی تبدیلی کی فیس 4 ہزار 500 روپے، پریکٹیکل امتحان کی تاریخ تبدیل کرانے کی فیس 2 ہزار 450 روپے کردی گئی۔

نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ پیپر ری چیکنگ فیس 2200 روپے، ڈیکلیریشن تصیح فیس 8000 روپے جبکہ مائیگریشن فیس 3250 روپے، سرٹیفکیٹ  اور ڈگری اٹیسٹیشن فیس 3600 روپے مقرر کی گئی ہے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے