اپ ڈیٹس
  • 306.00 انڈے فی درجن
  • 595.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
تفریح

سنیتا کو طیارے میں دیکھا اسی وقت ان سے محبت ہو گئی: حسن احمد

26 Jul 2023
26 Jul 2023

(ویب ڈیسک) پاکستانی شوبز انڈسٹری کے نامور اداکار حسن احمد نے کہا ہے کہ سنیتا کو پہلی بار ایک سفر کے دوران جہاز میں دیکھا تھا، انہیں دیکھا تو دیکھتا ہی رہ گیا، سنیتا سے اسی وقت محبت ہو گئی تھی۔

پاکستانی شوبز انڈسٹری کی نامور جوڑی سنیتا مارشل اور حسن احمد 2008 میں شادی کے بندھن میں بندھے تھے، دو مختلف مذاہب سے تعلق ہونے کی وجہ سے اکثر انہیں تنقید کا بھی سامنا کرنا پڑا، خیال رہے حسن احمد مسلمان جبکہ سنیتا مارشل کا تعلق کرسچن کمیونٹی سے ہے۔

سنیتا مارشل اور حسن احمد نجی ٹی وی شو میں شریک ہوئے جہاں انہوں نے اپنی شادی کے حوالے سے بات کی، اداکارہ سنیتا مارشل نے بتایا کہ جب ہماری پہلی بار فون پر بات ہوئی تو اس وقت حسن احمد ایڈورٹائزنگ ایجنسی میں کام کرتے تھے اور ابتدائی دو سے تین ماہ تک انہوں نے صرف موبائل فون پر باتیں کیں اور اس وقت سمارٹ موبائل نہیں تھے۔

ان کا کہنا تھا کہ شروع میں کئی ماہ تک ہم نے صرف ایک دوسرے کی آواز سنی تھی اور فون پر باتیں کرتے تھے اور تین ماہ بعد ایک دوسرے سے ملے، اگرچہ ہم دونوں کا شادی کرنے کا منصوبہ تھا لیکن اتنی جلدی شادی کرنے کا ارادہ نہیں تھا اور جب ہماری شادی ہوگئی تو کافی عرصے تک حسن کہتے رہے کہ ان کی شادی جلد ہوگئی ہے۔

حسن احمد نے بتایا کہ انہیں ان کے بڑے بھائی نے جنوری 2008 میں کہا کہ وہ کینیڈا شفٹ ہو رہے ہیں، اس لیے اپریل تک وہ شادی کرلیں، میں اس وقت شادی کے لیے تیار نہیں تھا لیکن پھر بھی شادی کر لی۔

اداکار کا کہنا تھا کہ جب ہماری شادی ہوئی تو سنیتا اپنے کیریئر کے عروج پر تھیں، جب کہ میرا کیریئر شروع ہی نہیں ہوا تھا اور مالی حالات بھی اچھے نہیں تھے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے