اپ ڈیٹس
  • 300.00 انڈے فی درجن
  • 363.00 زندہ مرغی
  • 526.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • تولہ: 519300 دس گرام : 445200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 476022 دس گرام : 408097
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 9112 دس گرام : 7820
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
شہرکی خبریں

شہر کے مختلف علاقوں میں موسلادھار بارش،لیسکو فیڈرز ٹرپ کر گئے

26 Jul 2023
26 Jul 2023

(لاہور نیوز) صوبائی دارالحکومت کے مختلف علاقوں میں ہونیوالی بارش سے شہر کا موسم تو خوشگوار ہو گیا مگر ساتھ ہی لیسکو کے فیڈرز بھی جواب دے گئے۔

ایبٹ روڈ، لکشمی چوک، قرطبہ چوک اور جیل روڈ پر جم کر بادل برسے، ریلوے سٹیشن، دھرم پورہ ، کینال کے اطراف میں بھی بارش سے موسم سہانا ہو گیا، سمن آباد، مغلپورہ، اچھرہ اور اطراف کے علاقوں  میں بھی بارش سے جل تھل ایک ہو گیا۔

بارش کے باعث شہر کے مختلف علاقوں میں بارشی پانی جمع ہو گیا جس کی وجہ سے شہریوں کو مشکلات کا بھی سامنا کرنا پڑ رہا ہے، ادھر بارش کے باعث لیسکو کے متعدد فیڈرز بھی ٹرپ کر گئے جس کے باعث کئی علاقے بجلی سے محروم ہو گئے، لیسکو حکام کا کہنا ہے کہ بارش کے بعد فیڈرز کو بحال کر دیا جائے گا۔

محکمہ موسمیات کی جانب سے 30 جولائی تک وقفے وقفے سے موسلادھار بارشوں کی پیشگوئی کی گئی ہے، مون سون بارشوں کے باعث شہر کے نشیبی علاقوں کے زیر آب آنے کا خدشہ بھی ظاہر کیا گیا ہے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے