اپ ڈیٹس
  • 300.00 انڈے فی درجن
  • 411.00 زندہ مرغی
  • 595.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
جرم وانصاف

مبینہ پولیس مقابلے کے دوران ریکارڈ یافتہ 2 ڈاکو ہلاک

26 Jul 2023
26 Jul 2023

(لاہور نیوز) صوبائی دارالحکومت میں مبینہ پولیس مقابلے کے دوران ریکارڈ یافتہ دو ڈاکو ہلاک ہوگئے۔

پولیس حکام کے مطابق سی آئی اے سول لائن اور ڈاکوؤں کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ ہوا جس کے نتیجے میں بینک ڈکیتی و راہزنی کی وارداتوں میں مطلوب سابقہ ریکارڈ یافتہ ڈاکو نقیب اور زینت ہلاک ہوگئے۔

ڈی ایس پی راشد امین بٹ نے بتایا کہ پولیس ٹیم ملزمان کو گرفتار کرکے نشاندہی کے لیے علاقہ تھانہ باٹاپور عابد گارڈن لے جا رہی تھی کہ ان کے ساتھیوں نے انہیں چھڑوانے کے لیے پولیس پارٹی پر اندھا دھند فائرنگ کر دی جس کے نتیجے میں ملزم نقیب اور زینت شدید زخمی ہو گئے۔

راشد امین بٹ نے بتایا کہ ملزمان کو زخمی حالت میں ہسپتال منتقل کیا گیا تاہم وہ راستے میں ہی دم توڑ گئے، ملزمان کی فائرنگ سے پولیس کی سرکاری گاڑی کو بھی نقصان پہنچا جبکہ پولیس اہلکار معجزانہ طور پر محفوظ رہے۔

انہوں نے مزید بتایا کہ ہلاک ملزمان چند ہفتے قبل برکی روڈ پر نجی بینک میں ڈکیتی کی واردات میں پولیس کو مطلوب تھے، ہلاک ہونے والے ڈاکوؤں کے دیگر ساتھی اندھیرے کا فائدہ اٹھاتے ہوئے فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے جن کی تلاش جاری ہے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے