اپ ڈیٹس
  • 300.00 انڈے فی درجن
  • 411.00 زندہ مرغی
  • 595.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
تجارت

سٹیمپ ڈیوٹی کے شیڈول ون میں ترامیم، سٹیمپ پیپر کی قیمتوں میں ہوشربا اضافہ

25 Jul 2023
25 Jul 2023

(لاہور نیوز) پنجاب حکومت نے سٹیمپ ڈیوٹی ایکٹ کے شیڈول ون میں ترامیم کر دیں، بیان حلفی کے سٹیمپ پیپر کی قیمت 100 سے بڑھا کر 300 روپے کردی گئی۔

پراپرٹی کی فروخت پر معاہدے کے لیے 12 سو روپے کے بجائے سٹیمپ پیپر کی قیمت  3000 روپے مقرر کردی گئی، کسی بھی معاہدے کے لیے سٹیمپ پیپر  کی ڈیوٹی 3000 سے بڑھا کر 30 ہزار روپے تک  مقرر کرنے کی منظوری دے دی گئی۔

 پاور آف اٹارنی کے لیے استعمال ہونے والے سٹیمپ پیپرز  پر ڈیوٹی کی فیس 2 ہزار روپے سے بڑھا کر 3 ہزار روپے کردی گئی، طلاق کے لیے سٹیمپ پیپر پر ڈیوٹی  100 روپے کے بجائے 1000 روپے کر دی گئی۔

ذرائع کے مطابق حکومت کو رواں مالی سال میں سٹیمپ ڈیوٹی پر شیڈول ون میں کی گئی ترامیم سے 4 ارب کی  آمدن حاصل ہوگی۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے