اپ ڈیٹس
  • 327.00 انڈے فی درجن
  • 333.00 زندہ مرغی
  • 482.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
صحت

گنگارام ہسپتال انتظامیہ کا انوکھا کارنامہ، زندہ بچے کے خاندان کو مردہ بچہ تھما دیا

25 Jul 2023
25 Jul 2023

(لاہور نیوز) گنگا رام ہسپتال انتظامیہ نے غفلت کی انتہا کردی، انتظامیہ نے زندہ بچے کے خاندان کو مردہ بچہ تھما دیا۔

لاہور نیوز کو موصول ہونیوالی ابتدائی رپورٹ کے مطابق سلامت پورہ کی رہائشی مقدس وقاص کے ہاں مردہ بچہ پیدا ہوا جبکہ چائنہ سکیم کی مقدس اعجاز کے ہاں زندہ بچے کی پیدائش ہوئی، ہسپتال انتظامیہ کی غلطی کے باعث مردہ بچے  کے خاندان  کو زندہ  بچہ جبکہ زندہ بچے کے والدین کو مردہ بچہ تھما دیا گیا۔

گنگا رام ہسپتال کی انتظامیہ نے واقعہ کی تحقیقات کے لیے  3 رکنی کمیٹی تشکیل دی، ابتدائی رپورٹ کے مطابق  زندہ بچے کے خاندان کو مردہ  بچہ تھما  دیا گیا۔

خاتون مقدس اعجاز کے رشتہ داروں نے مردہ بچہ کی تدفین بھی کر دی، جب ڈاکٹرز اور عملے کو اپنی غلطی کا احساس ہوا تو اُنہوں نے مردہ بچہ واپس لانے کو کہا جس پر خاتون کے بھائی نے بچے کی تدفین سے متعلق ڈاکٹرز کو آگاہ کیا۔

لاہور نیوز  نے دو خاندانوں کی آپس میں رضامندی  کا  معاہدہ حاصل کر لیا ہے جس کے مطابق جب تک ڈی این اے ٹیسٹ نہیں ہوتے بچہ مقدس اعجاز فیملی کے پاس رہے گا۔

وی سی فاطمہ جناح  میڈیکل یونیورسٹی پروفیسرڈاکٹر خالد مسعود گوندل کا کہنا ہے کہ ہسپتالوں میں آپریشن کے ایس او پیز ہوتے ہیں، بعض اوقات نام ایک ہونے کی وجہ سے ایسے واقعات دنیا بھر میں  ہوجاتے ہیں، انکی روک تھام کیلئے اقدام کرنے چاہئیں ۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ انکوائری رپورٹ سامنے آنے کے بعد  غفلت کے  مرتکب عملے کے خلاف سخت ایکشن لیا جائے  گا۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے