اپ ڈیٹس
  • 300.00 انڈے فی درجن
  • 411.00 زندہ مرغی
  • 595.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
تجارت

ترسیلات زر بھجوانے والے ممالک میں سعودی عرب پہلے، برطانیہ دوسرے نمبر پر

25 Jul 2023
25 Jul 2023

(حامد ظہیر میر ) مالی سال 2023ء کے دوران مجموعی طور پر 2 ارب 18 کروڑ 37 لاکھ ڈالر کی ترسیلات زر بیرون ملک سے پاکستان بھجوائی گئیں، سب سے زیادہ رقوم سعودی عرب سے 51 کروڑ 51 لاکھ ڈالرز بھجوائی گئیں، دوسرے نمبر پر سب سے زیادہ رقوم برطانیہ سے بھجوائی گئیں جو کہ 34 کروڑ 30 لاکھ ڈالر تھیں۔

سٹیٹ بینک آف پاکستان کی ترسیلات زر کے حوالے سے رپورٹ کے مطابق جون 2023ء میں امریکہ سے 27 کروڑ 23 لاکھ ڈالر، برطانیہ سے 34 کروڑ 30 لاکھ ڈالر، سعودی عرب سے 51 کروڑ 51 لاکھ ڈالرز بھجوائے گئے۔

یو اے ای میں شامل ممالک دبئی، ابوظہبی، شارجہ اور دیگرسے 32 کروڑ 47 لاکھ ڈالرز، گالف کے دیگرممالک بحرین، کویت، قطر اور اومان سے 27 کروڑ 19 لاکھ ڈالرز، یورپی یونین کے ممالک سے مجموعی طور پر 27 کروڑ 76 لاکھ ڈالرز پاکستان بھجوائے گئے۔

جرمنی سے 4 کروڑ 52 لاکھ، فرانس سے 3 کروڑ 94 لاکھ، ہالینڈ سے 38 لاکھ ، سپین سے 4 کروڑ 66 لاکھ، اٹلی سے 7 کروڑ 58 لاکھ، یونان سے 2 کروڑ 97 لاکھ، سویڈن سے 69 لاکھ، ڈنمارک سے 70 لاکھ، آئرلینڈ سے 95 لاکھ اور بیلجیم سے 97 لاکھ ڈالرز کی ترسیلات زر موصول ہوئیں۔

ملائیشیا سے 68 لاکھ ڈالرز، ناروے سے 99 لاکھ ، سوئٹزرلینڈ سے 46 لاکھ، آسٹریلیا سے 4 کروڑ 64 لاکھ، کینیڈا سے 4 کروڑ 28 لاکھ، جاپان سے 47 لاکھ ساؤتھ افریقہ سے 1 کروڑ 17 لاکھ، جبکہ ساؤتھ کوریا سے 92 لاکھ ڈالرز پاکستان آئے۔

دنیا کے کچھ دیگر ممالک سے بھی 4 کروڑ 32 لاکھ ڈالرز کی ترسیلات زر بھجوائی گئیں۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے