25 Jul 2023
(ویب ڈیسک) پاکستان سٹاک مارکیٹ کے 100 انڈیکس میں ایک مرتبہ پھر بڑی تیزی دیکھنے میں آئی جس کے باعث سرمایہ کاروں کو اربوں روپے کا فائدہ ہوا ہے۔
کاروباری روز کے دوسرے دن حصص مارکیٹ میں کاروبار کا آغاز ہی تیزی کے ساتھ ہوا، صبح دس بجے کے قریب انڈیکس میں 178 پوائنٹس کا اضافہ ہو جس کا تسلسل کاروبار کے اختتام تک برقرار رہا۔
کاروبار کے اختتام پر پاکستان سٹاک مارکیٹ کے 100 انڈیکس 362.53 پوائنٹس کی تیزی کے بعد 46417.34 پوائنٹس کی سطح پر پہنچ کر بند ہوا۔
دن بھر کے کاروبار کے دوران کاروبار میں 0.79 فیصد کی بہتری دیکھی گئی جبکہ 14 کروڑ 26 لاکھ 55 ہزار 293 شیئرز کا لین دین ہوا، تیزی کے باعث سرمایہ کاروں کو 50 ارب روپے سے زائد کا فائدہ ہوا۔