25 Jul 2023
(ویب ڈیسک) ملک کے تین بڑے ایئرپورٹس کی آؤٹ سورسنگ کے خلاف سی اے اے ملازمین نے آواز بلند کردی، لاہور کے علامہ اقبال ایئرپورٹ پر یونین اور آفیسرز ایسوسی ایشن نے احتجاج ریکارڈ کرایا۔
حکومت نے تین بڑے ایئرپورٹس کو آؤٹ سورس کرنے کا فیصلہ کیا ہے جس کے خلاف سی اے اے ملازمین سراپا احتجاج ہیں۔
لاہور کے علامہ اقبال ایئرپورٹ پر یونین اور آفیسرز ایسوسی ایشن نے احتجاج ریکارڈ کراتے ہوئے اس کی مخالفت کی ہے۔
علامہ اقبال ایئرپورٹ پرعملے اور افسران نے کالی پٹیاں باندھ کر آؤٹ سورسنگ پر اختلاف رائے کا اظہار کیا، ملازمین کا احتجاج کرتے ہوئے کہنا تھا کہ کسی صورت ایئرپورٹس کی آؤٹ سورسنگ نہیں ہونے دیں گے۔
آفیسرز ایسوسی ایشن کا کہنا تھا کہ ایئرپورٹ کی آؤٹ سورسنگ ملکی سلامتی اور دفاع کے لیے خطرناک ہے۔