25 Jul 2023
(ویب ڈیسک) مردان کی ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن عدالت نے پی ٹی آئی رہنما علی محمد خان کی ضمانت منظور کرتے ہوئے ان کی رہائی کا حکم دے دیا۔
سابق وزیر مملکت و مرکزی رہنماپی ٹی آئی علی محمد خان کی ضمانت کیلئے درخواست پر مرادن کے ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج ملا وزیر نے سماعت کی۔
مرکزی رہنما پاکستان تحریک انصاف علی محمد خان کی جانب سے ندیم شاہ ایڈووکیٹ عدالت میں پیش ہوئے۔
بعدازاں مردان کی ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن عدالت نے پی ٹی آئی رہنما علی محمد خان کی ضمانت منظور کرتے ہوئے ان کی رہائی کا حکم دے دیا۔
واضح رہے کہ اینٹی کرپشن کے مطابق علی محمد خان پر ترقیاتی سکیم من پسند ٹھیکیداروں کو دینے کا الزام ہے، اس غیرقانونی الاٹمنٹ سے سرکاری خزانے کو 1 کروڑ 78 لاکھ روپے نقصان پہنچا۔