اپ ڈیٹس
  • 300.00 انڈے فی درجن
  • 411.00 زندہ مرغی
  • 595.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
تجارت

ایم جی پاکستان نے نئے ماڈل اور گاڑیاں متعارف کرانے کا اعلان کر دیا

25 Jul 2023
25 Jul 2023

(ویب ڈیسک) گاڑیاں بنانے والے ملک کے معروف ادارے ایم جی پاکستان نے صارفین کی ترجیحات اور ضروریا ت کو پورا کرنے اورملک کی آٹو موبائل کی صنعت میں اپنی موجودگی کو مزید مضبوط کرنے کی غرض سے اپنے دو نئے ماڈلزMG HS Exciteاور AWD 2.0 متعارف کرانے کا اعلان کیا ہے۔

ایم جی پاکستان اپنی توسیعی حکمتِ عملی کے تحت اپنی توجہ ملک میں سیڈان گاڑیوں کے تیاری پر بھی مرکوز کررہی ہے جن کا کل مارکیٹ شیئر اس وقت 45فیصد ہے، اس موقع پر ایم جی پاکستان کے جنرل منیجر مارکیٹنگ آصف احمد کا سیڈان مارکیٹ کے بارے میں امید کا اظہار کرتے ہوئے کہنا تھاکہ ایم جی کی پہلی سیڈان گاڑی، ایم جی جی ٹی 1600CCکار ہوسکتی ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ ایم جی کی سی سیگمنٹ ایس یو ویزکی شاندار کامیابی اور پچھلے اڑھائی سالوں میں 15ہزار سے زائد یونٹس فروخت ہونے کے بعد ایم جی کو اپنی سی اور ڈی سیگمنٹ ایس یو ویز اور سیڈان گاڑیوں کی کامیابی کی بھی بھرپور امید ہے،ایم جی موٹرز کاوژن مقامی مارکیٹ کی مسابقت میں اضافہ، برآمدی مواقع تلاش کرنے اورہائی ٹیک پرزوں کی مقامی طور پر تیار ی ہے۔

عالمی سطح پر چوتھے ناک ڈان(KD)پلانٹ کے طور پر شنگھائی موٹرز انٹرنیشنل نے پاکستان میں ایم جی میں 100ملین ڈالر سے زائد کی سرمایہ کاری کر رکھی ہے جو کمپنی کی پاکستان کی آٹو انڈسٹری سے گہری وابستگی کا اظہار ہے۔اس وقت ایم جی پلانٹ کی سالانہ پیداواری صلاحیت 25,000یونٹس پر مشتمل ہے تاہم ملک کی معاشی صورتِ حال کی وجہ سے فی الحال 400گاڑیاں ماہانہ تیار کی جارہی ہیں۔

مقامی طور پر تیار کردہ ایم جی اور درآمدی گاڑیوں کے درمیان فرق کے حوالے سے بات کرتے ہوئے آصف احمد نے بتایا کہ مقامی طور پر تیار کردہ MG HS Essenceانہی تعمیراتی معیار اور خصوصیات کی حامل ہے جو MG HS Exclusive CBU. میں ہیں کیونکہ ایم جی پاکستان کا مقصد اپنے برانڈ کو مقامی مینو فیکچرز سے ممتاز رکھتے ہوئے صارفین کیلئے عالمی معیارکی گاڑیاں فراہم کرناہے۔

آصف احمد کا کہنا تھا کہ ایم جی پاکستان کی واحد کمپنی ہے جس کی پراڈکٹ لائن میں ہائبرڈ الیکٹرک وہیکل،پلگ ان ہائبرڈ الیکٹرک وہیکل اور الیکٹرک وہیکل شامل ہیں۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے