اپ ڈیٹس
  • 328.00 انڈے فی درجن
  • 358.00 زندہ مرغی
  • 519.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
صحت

ای سی سی اجلاس، 25 ادویات کی ریٹیل پرائس مقرر کرنے کی منظوری

24 Jul 2023
24 Jul 2023

(لاہور نیوز) اقتصادی رابطہ کمیٹی (ای سی سی) نے 25 نئی ادویات کی زیادہ سے زیادہ ریٹیل پرائس مقرر کرنے کی منظوری دے دی۔

وزیر خزانہ اسحاق ڈار کی زیر صدارت اقتصادی رابطہ کمیٹی کا اجلاس ہوا جس میں وزیراعظم یوتھ بزنس لون پروگرام کیلئے 10 ارب روپے کی تکنیکی گرانٹ منظور کی گئی، ای سی سی نے 25 نئی ادویات کی زیادہ سے زیادہ ریٹیل پرائس مقرر کرنے کی بھی منظوری دے دی۔

اجلاس میں ایس ڈی جیز پروگرام کیلئے 47 ارب 14 کروڑ روپے کی گرانٹ منظوری ہوئی، پاور ڈویژن کی ترقیاتی سکیموں کیلئے بھی 2 ارب 72 کروڑ روپے کی گرانٹ منظور کی گئی، پنجاب میں گیس سکیموں کیلئے 8 کروڑ روپے کی گرانٹ کی منظوری دی گئی ہے۔

اقتصادی رابطہ کمیٹی نے صوبوں اور علاقوں کو 24 لاکھ 88 ہزار میٹرک ٹن گندم کی فراہمی کی بھی منظوری دی ہے، صوبوں کو پچاس فیصد گندم پاسکو اور باقی درآمدی سٹاک سے فراہم کی جائے گی، گندم وصول کرنے والے اداروں کو تمام چارجز مکمل ادا کرنے کی ہدایت کی گئی ہے جبکہ صوبائی حکومتوں کو پاسکو کے 149 ارب کے واجبات بھی ادا کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔

ای سی سی نے ایکسپورٹ پروسیسنگ زون اتھارٹی رولز میں ترمیم کی بھی منظوری دے دی۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے