اپ ڈیٹس
  • 328.00 انڈے فی درجن
  • 358.00 زندہ مرغی
  • 519.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
صحت

صوبائی وزیر صحت کا پولیس ہسپتالوں کو ٹیچنگ ہسپتالوں سے منسلک کرنے کا اعلان

24 Jul 2023
24 Jul 2023

(لاہور نیوز) نگران صوبائی وزیر صحت ڈاکٹر جاوید اکرم نے پولیس ہسپتالوں کو ٹیچنگ ہسپتالوں سے منسلک کرنے کا اعلان کردیا۔

نگران صوبائی وزیر صحت ڈاکٹر جاوید اکرم نے پولیس لائنز قلعہ گجر سنگھ کا دورہ کیا، آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے نگران صوبائی وزیر کا استقبال کیا، ڈاکٹر جاوید اکرم اور آئی جی پنجاب  نے یادگار شہداء پر حاضری دی اور پھول چڑھائے،  نگران صوبائی وزیر صحت نے پولیس لائنز قلعہ گجر سنگھ میں ہسپتال کا دورہ بھی کیا۔

بعدازاں قلعہ گجر سنگھ پولیس لائنز میں نگران صوبائی وزیر صحت کی زیر صدارت اہم اجلاس ہوا، متعلقہ افسران نے نگران صوبائی وزیر اور آئی جی پنجاب کو پولیس ہسپتالوں سے متعلق بریفنگ دی۔

نگران صوبائی وزیرصحت ڈاکٹرجاوید اکرم نے کہا کہ نگران وزیر اعلیٰ پنجاب محسن نقوی کی ہدایت پر  پولیس ویلفیئر ہسپتالوں کی بحالی کیلئے اہم  اقدام اٹھائے جا رہے ہیں، پولیس ویلفیئرہسپتال لاہور کو میؤ ہسپتال، پولیس ویلفیئر ہسپتال گوجرانوالہ کو گوجرانوالہ ٹیچنگ ہسپتال اور پولیس ویلفیئرہسپتال راولپنڈی کو راولپنڈی ٹیچنگ ہسپتال کے ساتھ منسلک کر دیا گیا ہے۔

آئی جی پنجاب ڈاکٹرعثمان انور نے پولیس ویلفیئر ہسپتالوں کی بہتری کیلئے نگران وزیرصحت اور دیگر فیکلٹی ارکان کا شکریہ ادا کیا، ان کا کہنا تھا کہ پولیس ملازمین کو صحت مند ماحول مہیا کرنا پنجاب پولیس کی ذمہ داری اور اولین ترجیحات میں شامل ہے۔

اس موقع پر وائس چانسلر کنگ ایڈورڈ میڈیکل یونیورسٹی  پروفیسر ڈاکٹر محمود ایاز و دیگر فیکلٹی ارکان بھی موجود تھے، ڈی آئی جیز  ڈاکٹر انعام وحید  اور احسن یونس،  ایس ایس پی ایڈمن عاطف نذیر،  ایس ایس پی عمارہ  اطہر، ایس پی ہیڈکوارٹرز عبداللہ لک و دیگر افسران نے بھی اجلاس میں شرکت کی۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے