اپ ڈیٹس
  • 300.00 انڈے فی درجن
  • 411.00 زندہ مرغی
  • 595.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
پنجاب گورنمنٹ

محرم الحرام میں وزیراعلیٰ پنجاب کا سکیورٹی ہائی الرٹ رکھنے کا حکم

24 Jul 2023
24 Jul 2023

(لاہور نیوز) نگران وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی نے محرم الحرام کے جلوسوں اور مجالس کے اختتام تک سکیورٹی ہائی الرٹ رکھنے کا حکم دیا ہے۔

نگران وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی نے سول سیکرٹریٹ میں محرم الحرام کے دوران سکیورٹی انتظامات کی مانیٹرنگ کیلئے قائم محکمہ داخلہ کے مرکزی کنٹرول روم کا دورہ کیا  اور صوبہ بھر میں محرم الحرام کے جلوسوں اور مجالس  کیلئے سکیورٹی انتظامات کا جائزہ لیا، ایڈیشنل چیف سیکرٹری داخلہ نے سکیورٹی انتظامات پر وزیراعلیٰ کو بریفنگ دی۔

بریفنگ میں بتایا گیا کہ مرکزی کنٹرول روم کو ڈویژنل اورڈسٹرکٹ کنٹرول روم کے ساتھ منسلک کیا گیا ہے، فورتھ شیڈول میں شامل افراد کی نقل و حرکت پر پابندی ہے، صوبہ بھر میں انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کئے جا رہے ہیں، پنجاب بھر میں عشرہ محرم کے دوران 37 ہزار مجالس کی سکیورٹی  کیلئے ایک لاکھ سے زائد پولیس جوان تعینات کیے گئے ہیں جبکہ  70ہزار رضا کار بھی سکیورٹی پر مامور ہیں۔

محسن نقوی نے کہا کہ محرم کے جلوسوں اور مجالس کے اختتام پذیر ہونے تک سکیورٹی ہائی الرٹ رہے گی، سکیورٹی انتظامات میں معاونت کیلئے پاک فوج  کو بھی طلب کیا گیا ہے، پنجاب بھر میں منعقد ہونے والی مجالس اور جلوسوں کی جیوٹیگنگ کی گئی ہے، پنجاب میں 502 مقامات کو حساس قراردیا گیا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ امن و امان کی صورتحال کی مانیٹرنگ کیلئے صوبائی وزراء کو بھی ذمہ داریاں دی گئی ہیں، محرم الحرام کے دوران بھائی چارے اورمذہبی ہم آہنگی کے فروغ کیلئے ہر ممکن اقدامات اٹھائے جا رہے ہیں ۔

چیف سیکرٹری پنچاب زاہد اختر زمان، سی سی پی او لاہور بلال صدیق کمیانہ اور متعلقہ حکام بھی اس موقع پر موجود تھے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے