اپ ڈیٹس
  • 300.00 انڈے فی درجن
  • 411.00 زندہ مرغی
  • 595.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
تجارت

عوام کیلئے ایک اور مشکل، بجلی کے بعد گیس بھی مہنگی

24 Jul 2023
24 Jul 2023

(لاہور نیوز) مہنگائی کی چکی میں پسے عوام کی مشکلات کم نہ ہو سکیں، بجلی کے بعد گیس بھی مہنگی کر دی گئی۔؟

تفصیلات کے مطابق اوگرا نے گیس ٹیرف بڑھانے کی منظوری دیدی  ہے، سوئی نادرن کے صارفین کے لئے گیس کی قیمت اوسطا  50 فیصد تک بڑھانے کی منظوری دی گئی ہے، سوئی نادرن کے صارفین کےلئے گیس نرخ 415روپے 11پیسے فی ایم ایم بی ٹی یو بڑھانے کی منظوری ہوئی ہے۔

سوئی نادرن کے صارفین کا فی ایم ایم بی ٹی یو ریٹ 1238 روپے 68 پیسے ہوجائیگا، اوگرا نے ریونیو ضروریات منظور کرکے حکومت کو بھجوا دی ہیں،حکومت اوگرا کی منظوری کے بعد قیمتوں کو بڑھانے کا نوٹیفیکیشن جاری کریگی ۔

اوگرا نے ریونیو ضروریات کا تعین مالی سال 2023 اور 2024 کے لئے کیا تھا، حکومت کی منظوری کے بعد تمام صارفین کے لئے گیس کے نرخوں میں اضافہ ہو جائیگا، گیس کے نرخوں میں اضافہ کا اطلاق یکم جولائی سے کیا جائیگا، گیس صارفین جن میں گھریلو ، صنعتی ، تندور ، سی این جی،  ہوٹل سمیت سب کی قیمتیں بڑھ جائیں گی۔

اوگرا کمپنیوں کی تجاویز کو مدنظر رکھتے ہوئے قیمتوں کا تعین کرتا ہے،اوگرا آرڈیننس 2002 کے سیکشن آٹھ اور تین کے مطابق قیمتوں کا تعین کیا جاتا ہے،  اوگرا قیمتوں کا تعین کر کے قیمتوں کی سمری وفاقی حکومت کو ارسال کرتا ہے، اوگرا تجاویز پر وفاقی حکومت چالیس دن میں قیمتوں کا تعین کر کے نوٹیفکیشن کرتی ہے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے