24 Jul 2023
(لاہور نیوز) سونے کی قیمت مزید بڑھ گئی، 2800 روپے کے اضافے کیساتھ فی تولہ سونے کی قیمت 2 لاکھ 25 ہزار 300 روپے ہو گئی۔
تفصیلات کے مطابق بین الاقوامی مارکیٹ میں فی اونس سونے کا بھاؤ 3 ڈالر اضافے کے بعد 1965 امریکی ڈالر ہو گیا ہے۔
عالمی صرافہ مارکیٹ میں سونے کی قیمت میں اضافے کے بعد لاہور سمیت دیگر شہروں میں بھی فی تولہ سونے کی قیمت بڑھ گئی، فی تولہ سونے کی قیمت میں 2800 روپے کی بڑھوتری دیکھی گئی اور نئی قدر 225300 روپے ہو گئی ہے جبکہ دس گرام سونے کی قدر 2143 روپے اضافے کے بعد 1 لاکھ 93 ہزار 158 روپے ہو گئی ہے۔
دوسری جانب فی تولہ اور دس گرام چاندی کی قیمتوں میں استحکام دیکھا گیا ،چاندی کی نئی قیمتیں بالترتیب 2750 روپے اور 2357.68 روپے کی سطح پر برقرار ہیں۔