اپ ڈیٹس
  • 300.00 انڈے فی درجن
  • 411.00 زندہ مرغی
  • 595.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
تجارت

وزیراعظم نے لاہور اور شیخوپورہ میں 3 نئے صنعتی زونز کا سنگ بنیاد رکھ دیا

24 Jul 2023
24 Jul 2023

(لاہور نیوز) وزیراعظم شہبازشریف نے لاہور اور شیخوپورہ میں 3 نئے صنعتی زونز کا سنگ بنیاد رکھ دیا۔

لاہور اور شیخوپورہ میں 3 نئے صنعتی زونز کا سنگِ بنیاد رکھنے کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم نے کہا کہ پرائیوٹ سیکٹر نے اکنامک زونز کی تعمیر میں دلچسپی ظاہر کی، یہ اربوں کی سرمایہ کاری ہے جس سے پاکستان کو بڑا فائدہ ہوگا، حکومت ترقیاتی منصوبوں میں مکمل تعاون کرے گی، برآمدات کو بڑھانے کیلئے ہمیں دن دگنی محنت کرنا ہوگی۔

انہوں نے کہا کہ صنعتی زونز میں ریئل اسٹیٹ کا کاروبار نہیں ہونا چاہیے، آج بدقسمتی سے فیصل آباد، رشکئی وغیرہ سمیت کئی صنعتی زونز کو بڑے پیمانے پر غلط استعمال کیا جا رہا ہے اور وہاں ڈویلپرز گھس گئے ہیں، حالانکہ وہ بنے معاشی زونز ہیں، اس میں ملوث افراد مس کنڈکٹ کے مرتکب ہو رہے ہیں، ہمیں اس کا مکمل خاتمہ کرنا ہوگا، وہاں سٹے بازی اور بولیاں چل رہی ہیں ، صنعت لگنے کی بجائے عمارتیں کھڑی ہو رہی ہیں، اس کی اجازت نہیں دی جائے گی۔

شہباز شریف کا کہنا تھا کہ رئیل اسٹیٹ وہاں کریں جہاں اس کی جگہ ہے، 20، 20 منزلہ بلند و بالا عمارتیں شوق سے بنائیں لیکن اس کی درست جگہ یہ کام ہو، لیکن صنعتی زونز کے نام پر رئیل اسٹیٹ کاروبار کی اجازت دی جائے گی نہ ہی اسے برداشت کیا جائے گا۔

وزیراعظم نے مزید کہا کہ پاکستان کے ڈیفالٹ کا بیانیہ دفن ہوچکا، اگلے ماہ نگران حکومت آ جائے گی، امید ہے نگران حکومت معیشت کی بہتری کیلئے کام کرے گی، متبادل توانائی ہی مستقبل ہے، تیل سے بجلی بنائی تو وہ ملکی معیشت کو تباہ کر دے گی کیونکہ ہم مہنگا تیل خرید نہیں سکتے۔

اس سے قبل وزیراعظم محمد شہبازشریف نے لاہور اور شیخوپورہ میں تین خصوصی اقتصادی زونز اومبر سپیشل اکنامک زون، سندر گرین زون، سمارٹ سپیشل اکنامک زون کا سنگ بنیاد رکھا اور منصوبوں کی تختیوں پر اپنے ہاتھ سے دستخط بھی کئے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے